• KHI: Partly Cloudy 20°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 20°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C

راولپنڈی: نوکری کا جھانسہ دیکر انسانی اعضا کی پیوند کاری میں ملوث 4 رکنی گینگ گرفتار

شائع August 2, 2025
پولیس نے ملزمان عاکف، نسیم، راکیش اور ساون کو گرفتار کر لیا — فائل فوٹو: کریئٹو کامنز
پولیس نے ملزمان عاکف، نسیم، راکیش اور ساون کو گرفتار کر لیا — فائل فوٹو: کریئٹو کامنز

راولپنڈی پولیس نے نوکری کا جھانسہ دے کر انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث 4 رکنی گینگ کوگرفتار کرکے پیوند کاری میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کر لیے۔

ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی کی تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے ملزمان نے پاکستانی و غیر ملکی شہریوں کے لیے گردے فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

حکام کے مطابق پولیس کو 15 پر اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک گھر سے کسی کے چیخنے چلانے کی آوازیں آرہی ہیں، پولیس نے فوری رسپانڈ کیا تو ایک شخص کو اسٹریچر سے بندھا پایا، جسے آزاد کروایا گیا۔

اس حوالے سے درج کیے گئے مقدمے کے مطابق متاثرہ شخص نے بتایا کہ اسے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق شہری کو بلا کر نشہ آور شے پلا کر نیم بیہوش کیا گیا اور مختلف میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے، ٹیسٹ کروانے کا مقصد متاثرہ شخص کا گردہ نکال کر فروخت کرنا تھا۔

پولیس نے ملزمان عاکف، نسیم، راکیش اور ساون کو گرفتار کر لیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025