لاہور میں بارش کے بعد موسم خوشگوار، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات

شائع August 3, 2025
ایئرپورٹ پر 31، پانی والا تالاب میں 20، گلبرگ میں 10، لکشمی چوک میں 6.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
ایئرپورٹ پر 31، پانی والا تالاب میں 20، گلبرگ میں 10، لکشمی چوک میں 6.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ —فائل فوٹو: ڈان نیوز

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوجانے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈان نیوز کے مطابق اتوار کو چھٹی کے روز لاہور میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش ہوئی، جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، مال روڈ، ہال روڈ، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، مزنگ، قرطبہ چوک، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، کینال روڈ، ملتان روڈ، چوبرجی، سمن آباد، گلبرگ سمیت دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔

ایئرپورٹ پر 31، پانی والا تالاب میں 20 ملی میٹر، گلبرگ میں 10، لکشمی چوک میں 6.4، مغل پورہ میں 5.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

تاج پورہ میں 2، چوک ناخدا میں 9، فرخ آباد میں 7 اور گلشن راوی میں 1.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

بارش کے بعد بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم انتظامیہ نے مشینری کے ذریعے صفائی اور نکاسی آب کے لیے انتظامات شروع کر دیے تھے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کل سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے، انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نکاسی اور کسی بھی ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025