• KHI: Partly Cloudy 23.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.7°C

بھارت سے ٹیکنالوجی کی جنگ جیتی، عالمی سطح پر جگہ بھی بنائی ہے، شزا فاطمہ

شائع August 4, 2025
وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈیجیٹل سروسزسے معاشرے میں ڈیجیٹل اکانومی کو فروغ دیں گے
— فوٹو: ڈان نیوز
وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈیجیٹل سروسزسے معاشرے میں ڈیجیٹل اکانومی کو فروغ دیں گے — فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت سے ساتھ ٹیکنالوجی وار جیتی ہے، عالمی سطح پر پاکستان نے ٹیکنالوجی میں اپنی جگہ بنائی ہے، گزشتہ سال سے انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اسلام آباد میں ٹک ٹاک کی ’اسٹیم فیڈ‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کا آئی ٹی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، نوجوان نسل کو ٹیکنالوجی کی مہارت سے لیس کرنا وقت کا تقاضہ ہے، نوجوان نسل کو سوشل میڈیا ایپ سے کچھ نیا سیکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے نوجوان نسل کو سکھانا ہے، ہم نے ٹک ٹاک کو لرننگ پلیٹ فارم بنانا ہے، ٹک ٹاک کا پاکستان میں لرننگ ٹول کے طور پر استعمال لازمی ہے، ٹاک ٹاک کا استعمال سماجی پہلوؤں کو دیکھ کر کرنا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر بچے کی ڈیجیٹل شناخت بنانا لازمی ہے، ڈیجیٹل سروسز سے معاشرے میں ڈیجیٹل اکانومی کو فروغ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کی رفتار پر عوام کے بہت سے سوالات اور خدشات ہیں، گزشتہ سال سے انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے، ہم نے بھارت سے ٹیکنالوجی میں جنگ بھی جیتی، اور عالمی سطح پر پاکستان نے ٹیکنالوجی میں اپنی جگہ بنائی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025