• KHI: Sunny 27.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.1°C
  • KHI: Sunny 27.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.1°C

ماہم عامر نے دانتوں سے متعلق سوشل میڈیا تنقید پر دوٹوک جواب دے دیا

شائع August 4, 2025
— فوٹو: ریویو پی کے
— فوٹو: ریویو پی کے

اداکارہ ماہم عامر نے سوشل میڈیا پر اپنے دانتوں سے متعلق ہونے والی تنقید کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا دانت ہرگز نہیں نکلوائیں گی۔

اداکارہ ماہم عامر نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں، جن میں بعض تصاویر میں وہ اکیلی اور کچھ میں اپنے شوہر فیضان شیخ کے ہمراہ مسکراتی ہوئی نظر آئیں۔

بعض صارفین نے تصاویر میں ان کے دانتوں سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا، جن میں کچھ تنقیدی تبصرے بھی دیکھنے میں آئے۔

کچھ صارفین نے انہیں دانت نکلوانے کا مشورہ دیا، جب کہ بعض نے ان کی تصویر پر منفی تبصرے بھی کیے۔

تاہم، ماہم عامر نے تنقید کرنے والوں کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ یہ دانت نہیں نکلوائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025