• KHI: Sunny 17.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.4°C
  • KHI: Sunny 17.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.4°C

قدرتی آفات آئندہ بھی آتی رہیں گی، ہمیں تیاری کرنی ہوگی، وزیراعظم

شائع August 4, 2025
— فوٹو: اسکرین شاٹ، ڈان نیوز
— فوٹو: اسکرین شاٹ، ڈان نیوز

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ان دس ممالک میں شامل ہے، جہاں پر کلاؤڈ برسٹ جیسی آفات آئندہ بھی آتی رہیں گی، چنانچہ اس کے لیے ہمیں تیاری کرنی ہے۔

گلگت بلتستان کے سیلاب زدگان میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کابینہ ارکان کے ساتھ گلگت بلتستان میں متاثر افراد سے اظہارہمدردی کیلئے آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے تیز بارشیں اور طغیانی آئی، بارشوں اور سیلاب سے کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے اور املاک کو نقصان پہنچا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں، آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جب تک آپ اپنے گھروں میں دوبارہ آباد نہیں ہوجاتے ہیں میں یہاں پر آتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ان دس ممالک میں شامل ہے، جہاں پر یہ آفات آئندہ بھی آتی رہیں گی، چنانچہ اس کے لیے ہمیں تیاری کرنی ہے، وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان کی حکومت نے اس پر شبانہ روز کام کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آفات سے نمٹنے کے لیے یہاں ایڈوانس وارننگ سسٹم موجود ہونا چاہیے، سات سال یہ منصوبہ کاغذوں میں ہے مگر اس پر کام نہیں ہوا، مگر اب جو ٹائم لائن دی گئی ہے اس میں ایک گھنٹے کا بھی اضافہ نہیں ہوگا۔

وزراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں100میگاواٹ کا سولر سسٹم منصوبہ اس سال مکمل ہوگا

انہوں نے کہا کہ ملک نے 2022 کے دوران بھی سیلاب کی صورت میں قدرتی آفات کا سامنا کیا، موسمیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو مربوط اقدامات کرنا ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انفرااسٹرکچر کی بحالی کیلئے4ارب روپے کے فنڈز کا اعلان کرتا ہوں، انہوں نےکہا کہ وزیرمواصلات فوری طور پر انفرا اسٹرکچر کی بحالی کیلئے اقدامات کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وفاقی حکومت کی جانب سے دانش اسکول قائم کیے جائیں گے، اس پر اربوں روپے کی لاگت آئے گی، یہ اخراجات نہیں بلکہ اپنے طلبہ پر سرمایہ کاری ہوگی۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025