سابق کپتان بابر اعظم کی ایشیا کپ کیلئے قومی اسکواڈ میں واپسی کا امکان
اوپننگ بلے باز فخر زمان کی انجری نے سلیکٹرز کو متبادل کھلاڑی کو قومی اسکواڈ میں شامل کرنے پر مجبور کر دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق جارح مزاج بلے باز فخر زمان کی فٹنس اور مسلسل انجریز کی وجہ سے اُن کی واپسی پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔
فلوریڈا سے وطن واپسی کے بعد فخر زمان کی انجری اور ری ہیب کا فیصلہ ہوگا، تاہم ان کے متبادل کے طور پر سلیکٹرز نے سابق کپتان بابر اعظم پر توجہ مرکوز کر لی۔
ذرائع کے مطابق اوپنر بلے باز فخر زمان فٹ نہ ہوئے اور بابر اعظم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کارکردگی، ایشیا کپ 2025 اور سہ ملکی ٹی 20 اسکواڈ میں شمیولیت کے لیے ان کے راستے کھول سکتی ہے۔
واضح رہے کہ اوپنر بلے باز فخر زمان ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کندھے کی انجری کا شکار ہو کر باہر ہو گئے تھے، اس سے قبل بھی بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے بیٹر انجریز اور فٹنس مسائل کا شکار رہے ہیں۔












لائیو ٹی وی