• KHI: Clear 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C
  • KHI: Clear 19.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 13°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.8°C

کراچی: شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا، ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

شائع August 5, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے علاقے لیاری میں شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا، پولیس نے واقعے میں مبینہ ملوث شوہر کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے لیاری میں واقعہ مرزا آدم خان روڈ کوئلہ گودام کے قریب گھر میں پیش آیا، جہاں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو فون پر ایک شخص سے بات کرنے کے الزام میں قتل کیا۔

اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) ساجد داریجو کے مطابق مقتولہ کی شناخت 40 سالہ بختاور کے نام سے ہوئی، جس کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مقتولہ بختاور کو اس کے شوہر نواب نے فائرنگ کرکے قتل کیا، فائرنگ میں ملوث ملزم شوہر کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا، جبکہ ملزم کے مقتولہ سے 7 بچے ہیں۔

گرفتار ملزم نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں الزام لگایا کہ اُس کی بیوی ایک شخص سے فون پر باتیں کرتی تھی، منع کرنے کے باوجود اس نے رابطہ جاری رکھا، جس پر میں نے طیش میں آکر اسے گولی مار کر قتل کر دیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025