• KHI: Partly Cloudy 20°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 20°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C

اسرائیل کا اقوام متحدہ کے کلینک پر حملہ، غزہ میں صبح سے اب تک 18 فلسطینی شہید

شائع August 6, 2025
مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں نے روس کی سفارتی گاڑی پر فوج کی ملی بھگت سے حملہ کیا — فوٹو: اسکرین گریب/ الجزیرہ
مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں نے روس کی سفارتی گاڑی پر فوج کی ملی بھگت سے حملہ کیا — فوٹو: اسکرین گریب/ الجزیرہ

غزہ میں اسرائیلی فورسز نے آج صبح سے اب تک کم از کم 18 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے، جن میں ایک حملہ غزہ سٹی میں اقوام متحدہ کے کلینک پر کیا گیا، جہاں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل میروسلاو جینکا نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم کی غزہ پر مکمل قبضے کی کوششیں ’انتہائی تشویشناک‘ ہیں، یورپی کمیشن کی نائب صدر تیریسا ریبیرا نے اس منصوبے کو ’ناقابل قبول اشتعال انگیزی‘ قرار دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’یہ کافی حد تک اسرائیل پر منحصر ہے کہ وہ اس منصوبے پر عمل کرے یا نہیں‘۔

دریں اثنا غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، بھوک سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 فلسیطنی شہید ہوگئے جس کے بعد اسرائیل کی جنگ کے دوران بھوک سے شہید ہونے والے افراد کی تعداد 193 ہو گئی ہے۔

اسرائیل کی غزہ پر جنگ میں اب تک کم از کم 61 ہزار 20 افراد شہید اور ایک لاکھ 50 ہزار 671 زخمی ہو چکے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 کے حملوں میں اسرائیل میں ایک ہزار 139 افراد مارے گئے تھے اور 200 سے زائد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کے کلینک پر اسرائیلی حملہ

غزہ سٹی میں اقوام متحدہ کے زیرانتظام مرکزی کلینک پر تباہ کن حملہ کیا گیا ہے۔

یہ کلینک اکتوبر 2023 میں جنگ کے آغاز کے بعد سے کئی مرتبہ حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔

اسرائیلی فوج نے اس حملے سے قبل انخلا کا انتباہ جاری کیا تھا، تاہم اب تک اس نے کلینک کو نشانہ بنانے کے اصل مقصد پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

عام طور پر اسرائیل اقوام متحدہ کے زیرانتظام امدادی مراکز، پناہ گاہوں، کلینکس یا کسی بھی قسم کی سہولیات پر حملوں کو حماس کے ارکان کو مکمل طور پر ختم کرنے اور اُن کے بقول کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کو تباہ کرنے کی کوششوں کا حصہ قرار دیتا ہے، لیکن اس کے شواہد فراہم نہیں کرتا۔

اقوام متحدہ کا یہ کلینک اب فلسطینی خاندانوں کے لیے انخلا اور عارضی پناہ کا مرکز بن چکا ہے۔

اسرائیل، فلسطینی خاندانوں کے لیے نام نہاد محفوظ مقامات کو مسلسل محدود کر رہا ہے جنہیں اب غزہ سٹی کے مغربی کنارے، سمندر کے بالکل قریب کے علاقے تک محدود کر دیا گیا ہے، پورے غزہ میں فوجی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

اسرائیل کا حزب اللہ ارکان کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ شب فضائی حملے میں مبینہ حزب اللہ رکن، حسام قاسم غراب کو نشانہ بنایا، تاہم حملے کے نتائج کی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔

صہیونی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق غراب لبنان کی سرزمین سے شام میں دہشت گرد سیلز کو ہدایات دیتا تھا، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سیلز ’اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر راکٹ حملے‘ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

روس کی سفارتی گاڑی پر حملہ

ماسکو کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں روسی سفارتی گاڑی پر آبادکاروں کے حملے کو نہیں روکا۔

روس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی بستی کے قریب اسرائیلی آبادکاروں کے ہاتھوں روسی سفارتی گاڑی پر حملے کے خلاف اسرائیل کو باضابطہ شکایت درج کرائی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بیان میں کہا کہ ماسکو اس حملے کو ’1961 کے ویانا کنونشن برائے سفارتی تعلقات کی سنگین خلاف ورزی‘ سمجھتا ہے، اور اس پر حیرت اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے کہ یہ حملہ اسرائیلی فوجی اہلکاروں کی ملی بھگت سے وقوع پذیر ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025