• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے درمیان پہلی دو طرفہ مشق کا انعقاد

شائع August 6, 2025
— فوٹو: آئی ایس پی آر
— فوٹو: آئی ایس پی آر

پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے درمیان پہلی دو طرفہ مشق کا انعقاد کراچی میں ہوا، جس میں مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ اور جنگی منظرناموں پر مشتمل آپریشنز کے مظاہرے بھی کیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کی اسپیشل فورسز کے درمیان پہلی بار دو طرفہ مشق کا انعقاد کراچی میں کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مشق کے دوران سمندر اور خشکی پر مختلف قسم کے آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا، جن میں شہری علاقوں میں کی جانے والی فوجی کارروائیاں، فائرنگ اور جنگی منظرناموں پر مبنی آپریشنز شامل تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اسپیشل فورسز نے اپنی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، اس مشق کا بنیادی مقصد ساحلی علاقوں میں مشترکہ آپریشنز کی تیاری اور حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنانا تھا۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ یہ دو طرفہ مشق پاکستان اور ترکیہ کی بحری افواج کے مابین تعاون اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے جب کہ یہ مشق دونوں برادر ممالک کے درمیان عسکری تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز قرار دی جا رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025