• KHI: Clear 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C
  • KHI: Clear 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.9°C

امریکا: جارجیا میں فوجی اڈے پر فائرنگ، 5 اہلکار زخمی، حملہ آور گرفتار

شائع August 6, 2025
— فوٹو: بی بی سی
— فوٹو: بی بی سی

امریکی ریاست جارجیا کے فورٹ اسٹیورٹ بیس پر ایک شخص کی فائرنگ سے 5 امریکی فوج زخمی ہوگئے، جبکہ مشتبہ شوٹر کو حراست میں لے لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق فورٹ اسٹیورٹ نے اپنے فیس بک پیج پر بتایا کہ زخمی فوجیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور مزید علاج کے لیے وِن آرمی کمیونٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام نے زخمی فوجیوں کی حالت کے بارے میں فوری طور پر مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

فیس بک پوسٹ میں کہا گیا کہ’کمیونٹی کے لیے کوئی فعال خطرہ نہیں ہے۔’

فورٹ اسٹیورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صبح 10:56 بجے آرمرڈ بریگیڈ کمپیکٹ ٹیم کے علاقے میں ممکنہ شوٹنگ کی اطلاعات کے بعد کارروائی کی، اور بیس کو 11:04 بجے کے قریب بند کر دیا گیا جبکہ مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

فوج نے مشتبہ شخص کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں، یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ آیا مشتبہ شخص فوجی تھا یا نہیں۔

گورنر برائن کیمپ نے ایکس پر لکھا کہ وہ اور ان کا خاندان ’آج کے حادثے سے غمزدہ ہیں‘۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کارولائن لیویٹ نے ایکس پر کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شوٹنگ کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے اور وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ فورٹ اسٹیورٹ ہائنسولویل میں واقع ہے، جو اٹلانٹا سے تقریباً 362 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے، 2020 کی مردم شماری کے مطابق یہاں تقریباً 9 ہزار افراد رہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025