• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.3°C
  • ISB: Cloudy 17.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.3°C
  • ISB: Cloudy 17.9°C

یوم آزادی سے قبل اسلام آباد میں باجوں کی خرید و فروخت پر پابندی

شائع August 7, 2025
کم عمر لڑکوں اور منچلوں کی جانب سے ہارن کی طرز پر آواز نکالنے والے باجے بجانے کا رجحان فروغ پا رہا ہے — فائل فوٹو: شکیل قرار
کم عمر لڑکوں اور منچلوں کی جانب سے ہارن کی طرز پر آواز نکالنے والے باجے بجانے کا رجحان فروغ پا رہا ہے — فائل فوٹو: شکیل قرار

یوم آزادی سے قبل اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے باجوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تمام اسٹالوں سے باجے قبضے میں لے لیے گئے ہیں، اور باجوں کی خریدو فروخت کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے جشن آزادی کے موقع پر کم عمر لڑکوں اور منچلوں کی جانب سے ہارن کی طرز پر آواز نکالنے والے باجے کثرت سے بجانے کا رجحان فروغ پا رہا ہے، جس کے باعث کئی شہری سماعت پر ناخوشگوار اثرات مرتب ہونے کی شکایات بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

سال 2024 میں بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے یوم آزادی کے موقع پر ضلع بھر میں ہارن اور باجوں کی خرید و فروخت پر پابندی کا فیصلہ کیا تھا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ ہمارے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ لوگ ہارن، باجے اور سیٹیاں فروخت کررہے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے پیش نظر دفعہ 144 کے نفاذ کے لیے مناسب جواب موجود ہے، اور اسی لیے امن عامہ کو لاحق کسی بھی خطرے سے بچنے کے لیے ہدایات جاری کی جاتی ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا تھا کہ میں دفعہ 144 میں درج اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ہارن اور باجے ذخیرہ، فروخت، خریدنے اور اس کے استعمال پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025