• KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 22°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.8°C

گلگت: دیامر میں سیلاب کے دوران پتھروں میں پناہ لے کر محفوظ رہنے والی 2 بچیوں کی ویڈیو وائرل

شائع August 7, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

گلگت بلتستان کے علاقے دیامر میں طوفانی سیلاب کے دوران پتھروں میں پناہ لےکر بچ جانے والی 2 بچیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق دیامر میں چند روز قبل طوفانی سیلاب میں 2 معصوم بچیاں پھنس گئی تھی، پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے بچیوں کو باہر نکالنا ممکن نہیں تھا، اس دوران دونوں بچیاں پانی سے بچنے کے لیے پتھروں پر ڈر کر بیٹھی رہیں۔

قریب موجود مقامی افراد نے بچیوں کے سیلاب میں پھنسنے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کر لی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں اطراف سے پانی تیزی کے ساتھ بہہ رہا ہے اور درمیان میں موجود بڑے بڑے پتھروں پر 2 بچیاں خوف کے عالم میں بیٹھی ہوئی ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق خوش قسمتی سے سیلاب کا بہاؤ کم ہونے کے بعد دونوں بچیوں کو وہاں سے ریسکیو کر لیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025