چینی اداکار چین ژے یوان کی شو کے دوران وِگ اترنے کی ویڈیو وائرل
چینی اداکار چین ژے یوان کی شو کے دوران وِگ اترنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، اس مزاحیہ واقعے نے ناظرین کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے۔
فلم یا ڈراما انڈسٹری میں کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ جب فنکار ایک مخصوص انداز کو برقرار رکھنے کے لیے وِگ یا ایکسٹینشن کا استعمال کرتے ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں چینی اداکار چین ژے یوان کی ایک پروگرام کے دوران وِگ اتر گئی۔
واقعہ چینی پروگرام ’کیپ رننگ‘ میں پیش آیا، جب پروگرام کے دیگر کاسٹ ممبرز اور مہمانوں نے اداکار کے بالوں کی تھوڑی مختلف حالت دیکھ کر پوچھا کہ کیا انہوں نے وِگ پہنی ہوئی ہے، جس پر چین ژے یوان نے تسلیم کیا کہ انہوں نے وِگ پہنی ہوئی ہے۔
پروگرام کے دوران چین ژے یوان کو ایک کھیل ہارنے پر سزا دی جانی تھی، جس میں مخالف ٹیم ان کے چہرے پر پانی کے بالٹی ڈالتی ہے، پانی ڈالنے سے پہلے ایک کاسٹ ممبر نے اداکار کو وِگ اتارنے کی تجویز دی۔
تاہم، چین ژے یوان نے وِگ پہن کر رکھنے کی ضد کی اور مذاق میں کہا کہ وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ وِگ معیاری ہے یا نہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی اداکار کے اوپر پانی کی بالٹی ڈالی گئی، ان کی وِگ فوراً اتر گئی اور کاسٹ ممبرز یہ منظر دیکھ کر ہنسنے لگے۔
تاہم، انہوں نے فوراً اداکار کی وِگ کو ان کے سر پر دوبارہ لگا دیا اور کیمرے کو بھی مذاق میں اس منظر کو ریکارڈ کرنے سے روکا۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد چین ژے یوان نے اپنے سوشل میڈیا ایپ ’ویبو‘ پر ویڈیو کا کلپ شیئر کرتے ہوئے مذاق میں لکھا کہ ’کچھ نہ کہیں، بس یہ سمجھیں کہ انہوں نے کچھ دیکھا ہی نہیں، ٹھیک ہے؟‘

بتایا جا رہا ہے کہ اداکار ان دنوں اپنے نئے ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے لیے انہیں بال کٹوانے پڑے، اس لیے وِگ پہن کر وہ اپنی معمول کی شکل میں نظر آنا چاہتے تھے۔
28 سالہ چین ژے یوان کا شمار چین کے مقبول اداکاروں میں ہوتا ہے، وہ ڈراما سیریلز ’ہینڈسم سبلنگز‘ اور ’آور سیکریٹ‘ میں اپنے کردار سے مشہور ہیں، تاہم عالمی سطح پر ان کی مقبولیت میں اضافہ 2023 کے رومانوی ڈراما ’ہڈِن لو‘ سے ہوا۔











لائیو ٹی وی