ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ
راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، ملاقات میں طلبہ نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ احمد شریف چوہدری نے طلبہ سے کھل کر بات چیت کی اور سوال و جواب کے خصوصی سیشن میں بھی شرکت کی۔
طلبہ نے سیشن کی بھرپور پذیرائی کی اور قومی جذبے کا اظہار کیا، طلبہ نے افواج پاکستان سے بھی بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔
طلبہ نے کہا کہ ایسی نشست کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے، وطن دشمن عناصر جتنی بھی کوشش کر لیں مگر نوجوان نسل کو پاک فوج سے دور نہیں کر سکتے۔












لائیو ٹی وی