• KHI: Partly Cloudy 21.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C

کراچی: حادثے کے بعد 7 ڈمپرز جلانے والے ملزمان کی گرفتاری اور تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل

شائع August 11, 2025
ڈمپرز جلانے کے بعد لیاقت محسود کی سربراہی میں ڈمپرز مالکان نے سہراب گوٹھ پر احتجاج کیا تھا — فائل فوٹو: ڈان نیوز
ڈمپرز جلانے کے بعد لیاقت محسود کی سربراہی میں ڈمپرز مالکان نے سہراب گوٹھ پر احتجاج کیا تھا — فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی میں راشد منہاس روڈ پر ڈمپر سے حادثے کے بعد 7 ڈمپروں کو آگ لگانے کی تحقیقات کے لیے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) غربی کی سربراہی میں 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق راشد منہاس روڈ پر لکی ون مال کے قریب ڈمپر سے حادثے میں موٹرسائیکل سوار شہری کے زخمی اور ان کی بیٹی، بیٹے کے جاں بحق ہونے کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے ڈمپروں کو آگ لگانے کے واقعے کا اعلیٰ سطح پر نوٹس لے لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی غربی کی سربراہی میں 4 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) وسطی، ایس ایس پی غربی اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) انویسٹی گیشن شامل ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم کو ڈمپر جلانے والے ملزمان کی گرفتاری اور شواہد جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تحقیقاتی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹ جمع کرائے گی۔

یاد رہے کہ 9 اور 10 اگست کی درمیانی شب راشد منہاس روڈ پر لکی ون کے قریب ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار خاندان کو کچل دیا تھا، حادثے کے نتیجے میں بہن بھائی جاں بحق اور والد زخمی ہوگیا تھا، واقعے کے بعد مشتعل افراد نے 7 ڈمپروں کو آگ لگادی تھی۔

مرنے والوں کی شناخت 22 سالہ ماہ نور اور 14 سالہ علی رضا کے نام سے ہوئی تھی، جب کہ ان کے والد شاکر جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ڈمپرز جلانے کے بعد لیاقت محسود کی سربراہی میں ڈمپرز مالکان نے سہراب گوٹھ پر احتجاج کرکے سپر ہائی وے پر ٹریفک کو معطل کر دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025