• KHI: Clear 19.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
  • KHI: Clear 19.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C

عامر لیاقت کی غیر اخلاقی تصاویر وائرل کرنے کے مقدمے میں یاسر شامی کی بریت کی اپیل منظور

شائع August 11, 2025
— فائل فوٹو: انسٹاگرام
— فائل فوٹو: انسٹاگرام

کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی غیر اخلاقی تصاویر / ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں یوٹیوبر یاسر شامی کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کے خلاف اپیل منظور کرلی۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کراچی کی عدالت میں یوٹیوبر یاسر شامی کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، عدالت نے یاسر شامی کی درخواست منظور کرلی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ یاسر شامی کے خلاف شواہد موجود نہیں، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی رپورٹ میں بھی یاسر شامی کے خلاف شواہد نہیں تھے۔

وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایف آئی اے نے مقدمے کے ضمنی چالان میں یاسر شامی کے خلاف شواہد ناکافی قرار دیتے ہوئے کیس سے نام نکالنے کی رپورٹ جمع کرادی تھی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایف آئی اے کی رپورٹ اور بریت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف سیشن عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔

عامر لیاقت حسین کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے کی شکایت عامر لیاقت کی بیٹی نے درج کرائی تھی۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین جون 2022 میں اپنی رہائش گاہ پر بے ہوش پائے گئے تھے، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق ہوئی تھی۔

اس سے قبل عامر لیاقت حسین شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے، انتقال سے چند ہفتے قبل ان کی سب سے آخری اہلیہ دانیہ ملک کے ہمراہ نامناسب ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد عامر لیاقت حسین کا انتقال ہوا تھا اور ان کی موت کے چند ہفتوں بعد جولائی 2022 میں مرحوم کی سابق اور پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال نے اپنے بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ دانیہ ملک کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے کراچی میں کیس دائر کرنے کے لیے درخواست دی تھی۔

بعد ازاں ایف آئی اے نے نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزامات کے تحت دانیہ شاہ کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 کی دفعہ20 ، 21، 24 کے تحت 10 اکتوبر 2022 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے میں کیس دائر ہونے کے بعد دسمبر 2022 میں ایف آئی اے نے پنجاب کے شہر لودھراں سے دانیہ ملک کو گرفتار کرلیا تھا، جسے بعد ازاں کراچی کی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025