• KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C

پی ڈی ایم اےکی دریائے چناب میں سیلاب کی وارننگ، متعلقہ اداروں کو اقدامات کی ہدایت

شائع August 11, 2025
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) پنجاب نے دریائے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے چناب میں مرالہ اور خانکی اور قادرآباد کے مقام پر بھی درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کاخدشہ ظاہر کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے چناب میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن کو الرٹ جاری کردیا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے نارووال، گجرات، منڈی بہاء الدین، سرگودھا، خوشاب ، جھنگ، چنیوٹ، خانیوال، ملتان، کوٹ ادو، مظفرگڑھ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیر آباد کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی الرٹ جاری کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی اور صحت، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ریلیف کمشنر پنجاب نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کریں اور ایمرجنسی کنٹرول رومز میں اسٹاف کو 24 گھنٹے الرٹ رکھا جائے۔

ریلیف کمشنر نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے اور وام الناس کو ممکنہ سیلابی صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ دریاؤں کے پاٹ میں بنے مکانوں سےآبادی اور مویشیوں کے انخلاء کو یقینی بنائیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025