• KHI: Partly Cloudy 32.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 38.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 32.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 38.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 31.6°C

14 اگست کو جشن آزادی منائیں گے، عمران خان کی رہائی کیلئے آواز بھی اٹھائیں گے، بیرسٹر گوہر

شائع August 12, 2025 اپ ڈیٹ August 12, 2025 03:54pm
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بیرونی اور اندرونی بدامنی روکنا وفاقی حکومت کا کام ہے۔
فائل فوٹو: ڈان نیوز
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بیرونی اور اندرونی بدامنی روکنا وفاقی حکومت کا کام ہے۔ فائل فوٹو: ڈان نیوز

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا ہے کہ 14 اگست کو جشن آزادی منائیں گے، بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی کے لیے آواز بھی اٹھائیں گے، عوامی مینڈیٹ کی قدرنہیں ہوئی تو ملک اور جمہوریت کے لیےخطرہ ہوگا۔

ڈان نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم کہتے ہیں مذاکرات ہونے چاہئیں، ہم نے ڈائیلاگ کی کوشش کی ہے، چاہتے ہیں دہشتگردی ختم ہو اور امن قائم ہو۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے قبائلی اضلاع کے لوگ بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں،

انہوں نے کہا کہ نا اہلی کسی مسئلے کاحل نہیں ہوتا، غلطیاں سب سے ہوتی ہیں، 9 مئی کا واقعہ افسوس ناک تھا، ہم پاکستان کے یوم آزادی کو بھرپور طریقے سے منائیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بیرونی اور اندرونی بدامنی روکنا وفاقی حکومت کا کام ہے، ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے، نااہلیوں کا سیزن اب ختم ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کی قدرنہیں ہوئی تو ملک اور جمہوریت کے لیےخطرہ ہوگا، ہم نے ڈائیلاگ کی بات ہے، مذاکرات ہونے چاہئیں، بد امنی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 21 اپریل 2026
کارٹون : 20 اپریل 2026