• KHI: Partly Cloudy 20°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 20°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C

اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول، او آئی سی کا اجلاس جلد جدہ میں ہوگا، اسحٰق ڈار

شائع August 13, 2025
اسحٰق ڈار نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے — فوٹو: ڈان نیوز
اسحٰق ڈار نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے — فوٹو: ڈان نیوز

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کسی صورت قبول نہیں، اس معاملے پر مسلم ممالک کا اجلاس جلد جدہ میں ہوگا۔

لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اسحٰق ڈار نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے اور سفارتی محاذ پر بھی پیش رفت ہو رہی ہے، یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک مضبوط اسلام کا قلعہ بن کر نہ ابھرے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومتِ پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف اور وزارتِ خارجہ غزہ پر اسرائیلی قبضے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرچکے ہیں اور ہماری جانب سے عالمی سطح پر اس معاملے پر مؤثر آواز بلند کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں انہوں نے فرانس اور سعودی عرب کی میزبانی میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی، جس کا مقصد دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے کوششوں کو آگے بڑھانا تھا۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ گزشتہ دنوں ان کی متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات ہوئی ہے اور اس سلسلے میں جلد اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا اجلاس جدہ میں منعقد ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025