پنجاب کے اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے میں ایک بار پھر تبدیلی

شائع August 13, 2025
صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ چھٹیوں کے فیصلے میں تبدیلی ماہرین سے مشاورت کے بعد کی گئی ہے۔
— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار
صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ چھٹیوں کے فیصلے میں تبدیلی ماہرین سے مشاورت کے بعد کی گئی ہے۔ — فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

پنجاب حکومت نے اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی، اب پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سےشروع ہوں گی، نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے اسکول 18 اگست سے کھلیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق پنجاب میں اسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ پھر تبدیل کر دیا گیا، نویں، دسویں جماعت، او لیول، اے لیول کی کلاسز بھی 18 اگست سے شروع ہوں گی۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کا آغاز بھی 18 اگست سے ہوگا، پہلی سے آٹھویں جماعت تک کلاسز یکم ستمبر سےشروع ہوں گی، فیصلے کا اطلاق نجی و سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ چھٹیوں کے فیصلے میں تبدیلی تعلیمی ماہرین سے مشاورت کے بعد کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025