• KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C
  • KHI: Clear 25.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.1°C

اگر بھارت کا دماغ خراب ہوگیا تو پاکستان پر براہموس چلے گا، متھن چکروتی

شائع August 13, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماضی کی مقبول بولی وڈ ہیرو متھن چکروتی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بھارت کے خلاف جنگ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انڈیا کا دماغ خراب ہوگیا تو پاکستان پر ’براہموس‘ میزائل چلے گا۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق متھن چکروتی نے صحافیوں سے مختصر بات چیت کے دوران پاکستانی عوام کی تعریفیں کیں لیکن ساتھ ہی سیاست دانوں کو دھمکی بھی دے ڈالی۔

متھن چکروتی کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام بہت اچھا ہے، وہ جنگ نہیں چاہتا لیکن جو جنگ چاہتے ہیں تو انہیں خبردار رہنا چاہیے۔

بولی وڈ اداکار کا کہنا تھا کہ اگر بھارت کچھ نہ کر سکا تو ایک ڈیم بنایا جائے گا، جس میں پانی جمع کرکے پاکستان چھوڑا جائے گا، جس سے وہاں سونامی آجائے گا، میزائل چلانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔

اداکار نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت کا دماغ خراب ہوگیا تو پاکستان پر پہلے ایک ’براہموس‘ میزائل چلے گا، پھر دوسرا چلے گا اور اگر ایسا نہ کر سکے تو بھارت ڈیم بنا کر اس میں پانی جمع کرکے پاکستان کی جانب چھوڑ دے گا۔

متھن چکروتی نے دھمکی دینے کے بعد پاکستانی عوام سے معافی بھی مانگی۔

خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 11 اگست کو تقریر کے دوران بھارت کو دھمکی دی تھی کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو اس کے خلاف جنگ ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پاکستانی عوام میں اتنی طاقت ہے وہ نہ صرف جنگ میں بھارت کا مقابلہ کرسکتے ہیں بلکہ ان سے 6 دریا واپس بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025