• KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

گوادر میں بجلی کی بندش اور پانی کی کمی کے مستقل حل کیلئے 13 رکنی کمیٹی تشکیل

شائع August 14, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

وزیر اعظم شہباز شریف نے گوادر میں بجلی کی بندش اور پانی کی کمی کے مستقل حل کے لیے 13 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جس کا اجلاس کل (جمعہ) کو متوقع ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کو پانی اور بجلی کے مسائل پر بحث کرنے اور وزیر اعظم کے غور اور فیصلے کے لیے اجلاس کے فوراً بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کمیٹی کو 7.5 ایم جی ڈی واٹر سپلائی اسکیم اور 1.2 ایم جی ڈی سمندری پانی کو صاف کرنے والے پلانٹ دونوں سے گوادر شہر کو بلاتعطل پانی کی فراہمی کے لیے ایک فوری حل تجویز کرنے کا کام سونپا گیا ہے، جو کہ چار سے پانچ دنوں میں قابل عمل ہو، اور ساتھ ہی ضلع کو بجلی اور پانی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے ایک وسط مدتی حل تجویز کرنے کا کہا گیا ہے، جس پر چار سے پانچ ماہ کے اندر عمل کیا جاسکے۔

کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ دونوں منصوبوں میں وزرا اور عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کو واضح طور پر مقررہ ٹائم لائنز کے ساتھ ذمہ داریاں تفویض کی جانی چاہئیں۔

کمیٹی میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وفاقی وزرا برائے بحری امور و توانائی، وفاقی سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقی، میری ٹائم افیئرز اینڈ انرجی (پاور ڈویژن)، بلوچستان کے چیف سیکریٹری، گوادر پورٹ اتھارٹی اور گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر عمر چیمہ اور اسکائی الیکٹرک کے سابق سی ای او امین سوکھیرا شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025