• KHI: Sunny 17.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
  • KHI: Sunny 17.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C

آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر شوبز شخصیات کے خصوصی پیغامات

شائع August 14, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

آزادی کے 78 برس مکمل ہونے پر شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا کے ذریعے محبت، دعاؤں اور امید سے بھرے پیغامات شیئر کرتے ہوئے قوم کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دی۔

ژالے سرحدی نے انسٹاگرام پر تمام لوگوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’آزادی کا مطلب ذمہ داری، عاجزی، شہری شعور، اخلاقیات اور قانون پر عمل کرنا ہے‘۔

انہوں نے دعا کی کہ ملک میں عام قوانین نافذ ہوں، جانوروں اور انسانوں کے بنیادی حقوق کا احترام ہو اور خواتین محفوظ ماحول میں زندگی گزار سکیں۔

ملالہ یوسفزئی نے ہلکے پھلکے انداز میں اپنی اور شوہر کی فوٹوشاپ تصویر شیئر کی اور جشنِ آزادی کی مبارکباد دی۔

کرکٹر شاہین آفریدی نے انسٹاگرام پر جاری محبت بھرے پیغام میں لکھا کہ وہ اپنی قوم کو دل میں اور اس کا پرچم روح میں لیے ہوئے پھرتے ہیں۔

اداکار منیب بٹ نے فوجیوں اور رواں سال بھارت کے ساتھ تنازع میں کامیابی کو اس آزادی کا تحفہ قرار دیتے ہوئے آتش بازی کی ویڈیو شیئر کی، جب کہ ان کی اہلیہ و اداکارہ ایمن خان نے انسٹا اسٹوری میں صرف ’پاکستان زندہ باد‘ لکھ کر منیب بٹ اور بیٹی کی تصویر شیئر کی۔

اداکارہ رمشا خان نے آتش بازی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے جشنِ آزادی کی مبارکباد دی۔

ماورا حسین نے سبز روشنیوں سے سجی کھڑکی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دی۔

جشنِ آزادی کے موقع پر سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے یاد دلایا کہ پاکستان کا قیام صرف آزادی کی جنگ نہیں بلکہ ایک جہاد تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ظلم کا ساتھ نہ دے کر اور درست کام کرکے ملک کو آگے بڑھانا چاہیے۔

اداکار احسن محسن اکرام نے ہوائی فائرنگ کے خطرات پر بات کرتے ہوئے کراچی میں ایک بچے کی موت اور 95 زخمیوں کی خبر شیئر کی اور عوام سے درخواست کی کہ ایسے خطرناک عمل سے گریز کریں۔

یوں شوبز شخصیات نے اس دن کو خوشیوں، دعاؤں اور اہم پیغامات کے ساتھ منایا اور یہ بھی یاد دلایا کہ آزادی کا مطلب صرف جشن نہیں بلکہ ذمہ داری بھی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025