• KHI: Sunny 19.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.9°C
  • KHI: Sunny 19.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 16.9°C

والد کے انتقال کے باوجود عاطف اسلم کی جشن آزادی کی پرفارمنس نے مداحوں کو حیران کردیا

شائع August 14, 2025
—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے والد کے انتقال کے ایک دن بعد جشن آزادی کی تقریب میں شاندار پرفارمنس دے کر مداحوں کو حیران کر دیا۔

گزشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں معرکہ حق جشن آزادی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

تاہم تقریب میں موجود شائقین اس وقت حیران رہ گئے، جب انہوں نے عاطف اسلم کو پرفارم کرتے ہوئے دیکھا۔

شائقین کی حیرانی کی وجہ یہ تھی کہ عاطف اسلم کے والد چوہدری محمد اسلم کا طویل علالت کے بعد ایک دن قبل ہی انتقال ہوا تھا اور گلوکار والد کے انتقال کے ایک روز بعد ہی تقریب میں پرفارم کرتے ہوئے نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر بھی عاطف اسلم کی پرفارمنس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے گلوکار کے پیشہ وارانہ رویے کی تعریف بھی کی جارہی ہے۔

صارفین کے مطابق گلوکار کے اس عمل سے ان کی فن سے اور مداحوں سے وابستگی ظاہر ہوتی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ جب معاہدے پر دستخط ہوجاتے ہیں تو پھر اسے ہر صورت پورا کرنا ہوتا ہے، مداح اپنے پسندیدہ گلوکار کو سننے کے لیے بے چین ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے ٹکٹ بھی فروخت ہوتے ہیں، لوگ صرف شوبز کی چکاچوند اور پیسہ دیکھتے ہیں، جب کہ پس منظر میں کیا ہو رہا ہوتا ہے کوئی بھی اس سے باخبر نہیں ہوتا۔

کارٹون

کارٹون : 17 دسمبر 2025
کارٹون : 16 دسمبر 2025