• KHI: Clear 18.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
  • KHI: Clear 18.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C

کراچی لاہور اور راولپنڈی سمیت بیشتر شہروں میں شہدائے کربلا کے چہلم کے جلوس اختتام پذیر

شائع August 15, 2025
— فوٹو: ایکس
— فوٹو: ایکس

ملک بھر میں نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا، کراچی، لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی جلوس روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزل مقصود پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی چہلم امام حسینؓ کا مرکزی ماتمی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوا۔ مرکزی جلوس سے قبل نشترپارک میں مجلس برپا کی گئی جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا بعد ختم مجلس جلوس برآمد ہوکر نمائش چورنگی پہنچا۔

ایم اے جناح روڈ پر واقع علی رضا امام بارگاہ پر نماز ظہرین ادا کی گئی، نماز ظہرین کی امامت مولانا ناظر عباس تقوی نے کی جس کے بعد جلوس اپنے روایتی راستوں راستوں سے ہوتا ہوا حسینہ ایرانیاں کھارادر پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

لاہور میں حضرت امام حسین کے چہلم کا مرکزی بھاٹی گیٹ کے قریب حویلی الف شاہ سے برآمد ہوا، جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

راولپنڈی میں شہدائے کربلا کے چہلم کا علم ذوالجناح کا مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین تیلی سے برآمد ہوا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے، پولیس کے 4 ہزار اہلکاروں کو ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے۔

مرکزی جلوس میں مزید 5 جلوس بھی شامل ہوئے، مرکزی جلوس جامع مسجد روڈ پر واقع امام بارگاہ قدیمی پر پہنچ کر ختم ہوگیا۔

حیدرآباد میں چہلم امام حسین کا مرکزی جلوس سہ پہر3 بجے قدم گاہ سے برآمد ہوا، جو اپنےمقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا دادن شاہ پہنچ کر ختم ہوا، جلوس کی گزرگاہوں پر سیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے۔

کوئٹہ میں چہلم امام حسین پر مرکزی جلوس امام بارگاہ ہزارہ نیچاری علمدارروڈ سے برآمد ہوا جبکہ دوسرا جلوس امام بارگاہ زمان مج ہزارہ ٹاؤن سے نکلا، اس موقع پر کوئٹہ کےمختلف علاقوں میں موبائل سروس معطل اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی رہی، جلوسوں کی نگرانی کے لیے پولیس کے ساڑھے 3 ہزار اہلکار جبکہ ایف سی کے 2ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025