• KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.3°C
  • ISB: Cloudy 17.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 12.3°C
  • ISB: Cloudy 17.9°C

پہلی شادی غصے میں آکر مداح سے کی، جو تین سال چلی، سنگیتا کا انکشاف

شائع August 15, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف ہدایت کارہ و اداکارہ سنگیتا نے پہلی بار اپنی ذاتی زندگی پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پہلی شادی جوانی میں ہی اپنے ایک مداح اداکار سے کی تھی جو تین سال تک ہی چل سکی۔

سنگیتا حال ہی میں ’نیو ٹی وی‘ کے ٹاک شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ تیز طبیعت کی مالک ہیں، انہیں غصہ اجاتا ہے اور وہ کئی اداکاروں کو ڈانٹ بھی پلا چکی ہیں۔

انہوں ںے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ بڑی بدمعاش رہی ہیں، ساتھ ہی بتایا کہ انہیں زیادہ تر شوٹنگ سیٹ پر تاخیر سے آنے والے اداکاروں پر غصہ آجاتا تھا۔

سنگیتا کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی تھیں کہ اگر شوٹنگ کا وقت 10 بجے کا ہے تو اداکار کو زیادہ سے زیادہ 11 بجے تک ہر حال میں سیٹ پر پہنچ جانا چاہیے لیکن اگر کوئی اس سے زیادہ تاخیر کرتا تھا تو وہ ان کی کلاس لے لیتی تھیں۔

شادی سے متعلق سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے پسند اور محبت کی شادی نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے والدین کی رضامندی سے شادی کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پہلی شادی غصے میں آکر کی اور غصے میں کیا گیا ان کا فیصلہ غلط ثابت ہوا، محض تین سال میں ہی ان کی طلاق ہوگئی۔

سنگیتا کا کہنا تھا کہ وہ والدہ سے ناراض تھیں اور ان سے غصے کی وجہ سے ہی انہوں نے سوات میں شوٹنگ کے دوران ہی اپنے مداح اداکار ہمایوں قریشی سے شادی کرلی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب والدہ کو معلوم ہوا تو وہ مزید ناراض ہوئیں اور انہوں نے صاف کہا کہ اب گھر آنے کی ضرورت نہیں، وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہی رہے۔

سنگیتا کے مطابق والدہ آخر تک ان سے ناراض رہیں، وہ کبھی ان سے رضامند نہ ہوئیں اور پھر ان کی شادی بھی تین سال کے اندر ختم ہوگئی۔

ہدایت کارہ اور اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ہمایوں قریشی سے ایک بیٹی ہے جب کہ انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ والدین کی رضامندی سے شادیاں کریں۔

انہوں نے کہا کہ والدین کی رضامندی سے شادی کرنے سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ وہ پوری عمر ساتھ دیتے ہیں لیکن اگر اپنی پسند سے شادی کی جائے تو ناکامی پر والدین بھی ساتھ نہیں دیتے۔

سنگیتا کے مطابق کسی بھی لڑکی کو غصے میں تو کبھی بھی شادی کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے، لڑکیاں والدین کی رضامندی سے شادی کریں تو اچھا ہے۔

خیال رہے کہ سنگیتا نے پہلی شادی کی ناکامی پر دوسری شادی بھی کی اور انہیں دوسرے شوہر سے بھی دو بیٹیاں ہیں مگر ان کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025