• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 23.4°C

خواتین کا دولت مند مردوں کی جانب راغب ہونا غلط نہیں، ہمایوں اشرف

شائع August 15, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکار ہمایوں اشرف نے کہا ہے کہ شادی یا زندگی گزارنے کے لیے خواتین کی جانب سے دولت مند مردوں کی جانب راغب ہونا غلط بات نہیں، ہر کسی کو زندگی گزارنے کے لیے کچھ چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

ہمایوں اشرف نے حال ہی میں ’فوچیا میگزین‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مرد اور خواتین کے درمیان تعلق میں محبت اور دولت کی اہمیت پر بات کی۔

اداکار نے کہا کہ ہر کسی کو حق ہے کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارے، اگر کوئی بھائی اپنی بہن کے لیے مالی طور پر مستحکم لڑکے کا رشتہ تلاش کرتا ہے تو اسے اپنے لیے بھی ایسا ہی سوچنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھاکہ کوئی بھی نہیں چاہے گا کہ ان کی بہن یا کوئی خاتون رشتے دار مالی طور پر کمزور شخص سے شادی کرے یا تعلقات میں رہے۔

ہمایوں اشرف نے مثال دی کہ اگر کوئی ان سے قریبی خاتون دوست مشورہ مانگیں گی تو بھی وہ انہیں یہی مشورہ دیں گے کہ وہ جس مرد سے شادی کرنا چاہ رہی ہیں کیا وہ مالی طور پر مستحکم ہے؟

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دو ٹوک کہا کہ اگر کوئی لڑکی انہیں پیسوں کی وجہ سے مسترد کرتی ہے تو انہیں کوئی دکھ نہیں ہوگا۔

ہمایوں اشرف نے کہا کہ اگر کوئی لڑکی انہیں اس وجہ سے مسترد کرے کہ ان کے پاس پیسے نہیں تو انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، کیوں کہ جتنا حق انہیں ہے، اتنا ہی اچھی زندگی گزارنے کا حق لڑکی کو بھی ہے۔

اداکار کے مطابق ہر لڑکی کا حق ہے کہ وہ اپنے مستقبل سے متعلق سمجھداری سے محفوظ فیصلہ کرے، لڑکیوں کا مالی طور پر مستحکم یا دولت مند مرد کی جانب راغب ہونا یا ان سے تعلقات رکھنا غلط نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ بہن یا کسی دوسری قریبی رشتے دار خاتون کےلیے مالی طور پر مستحکم لڑکے کا رشتے دیکھیں اور ان کی خواہش ہو کہ ان سے شادی کرنے والی لڑکی صرف ان کی محبت کو دیکھے، ان کی مالی حالت کو نہ دیکھے تو وہ غلط ہوگا، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

اداکار کے مطابق جس طرح وہ اپنی بہن اور دوسری رشتے دار لڑکیوں کے لیے مناسب اور مالی طور پر مستحکم لڑکوں کے رشتے دیکھیں گے، اسی طرح ان سے پیار کرنے والی لڑکی کو بھی یہ حق ہے کہ وہ ان کی مالی پوزیشن دیکھے۔

اداکار نے واضح کیا کہ حالیہ دور لڑکیوں کا دولت مند یا مالی طور پر مستحکم مردوں کی تلاش کرنا غلط ہے، یہ ان کا حق ہے، اس میں کوئی برائی نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2026
کارٹون : 25 مارچ 2026