• KHI: Partly Cloudy 24.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 15°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 18.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 15°C

مسلم لیگ (ن) نے این اے-66 وزیرآباد کیلئے عطا تارڑ کے بھائی کو ٹکٹ جاری کردیا

شائع August 16, 2025
— فوٹو: فاروق تاررڑ /  فیس بک
— فوٹو: فاروق تاررڑ / فیس بک

مسلم لیگ (ن) نے این اے-66 وزیر آباد کے لیے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بھائی بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔

اس دوران، شہباز شریف نے نواز شریف کو خیبرپختونخوا میں سیلاب کے بعد کی صورت حال پر آگاہ کیا جب کہ سابق وزیراعظم نے شہباز شریف کو متاثرین کی ہر ممکن امداد کرنے کی ہدایت کی۔

دوسری جانب، مسلم لیگ (ن) نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے، ہم اس رب کے آگے سر بسجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے بہت شکرگزار ہیں، پارٹی نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کے تمام اراکین کا شکریہ، یہ ٹکٹ پارٹی کی اور پارٹی کے کارکنان کی امانت ہے، انشااللہ بھرپور محنت کریں گے، وفاداری کے ساتھ۔

ادھر، الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے شیڈول کا اعلان کردیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 66 وزیر آباد، این اے 129 لاہور اور پی پی 87 میانوالی میں 18 ستمبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔

این اے 66 وزیر آباد کی نشست احمد چٹھہ جب کہ پی پی 87 میانوالی کی نشست پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کے نااہل قرار دیے جانے سے خالی ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025