• KHI: Partly Cloudy 20°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 20°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C

غزہ: 24 گھنٹوں کے دوران مزید 70 فلسطینی شہید

شائع August 16, 2025
— فوٹو: الجزیرہ
— فوٹو: الجزیرہ

غزہ میں اب تک اسرائیلی فورسز نے 61 ہزار 897 افراد کو بے دردی کے ساتھ شہید کیا جب کہ ایک لاکھ 55 ہزار 660 افراد مختلف حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔

قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزرات صحت نے گزشتہ روز سے اب تک مزید 70 شہید فلسطینیوں کی لاشوں کو ہسپتالوں منتقل کرنے کی تصدیق کی ہے، جن میں سے 8 لاشیں ملبے تلے یا دیگر مقامات سے نکالی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کم از کم 26 افراد کو امداد کے حصول کی کوششوں کے دوران شہید اور 175 کو زخمی کیا گیا۔

وزرات صحت کے اعداد و شمار کے مطابق امداد حاصل کرنےکی کوشش کے دوران اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 924 اور زخمیوں کی تعداد 14 ہزار 288 تک پہنچ چکی ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ اسرائیل نے 18 مارچ کو جنگ بندی معاہدے کو توڑنے کے بعد سے غزہ کا مکمل محاصرہ کرنے کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر فضائی حملے شروع کیے، جس میں اب تک کم از کم 10 ہزار 362 افراد شہید اور 43 ہزار 619 زخمی رپورٹ ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025