• KHI: Sunny 17.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 11°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C
  • KHI: Sunny 17.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 11°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C

’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں صائمہ کا کردار صبا حمید کے لیے لکھا تھا، خلیل الرحمٰن قمر

شائع August 18, 2025

معروف ڈراما نگار خلیل الرحمٰن قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے مقبول ڈرامے ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں صائمہ نور کا کردار ابتدائی طور پر صبا حمید کے لیے لکھا تھا۔

صائمہ نور نے ڈرامے میں ثریا نامی دبنگ خاتون کا کردار ادا کیا ہے جو کہ ڈرامے میں سجل علی کی پھوپھو اور آصف رضا میر کی بہن بنی ہیں۔

ڈرامے میں صبا حمید کا بھی اہم کردار ہے لیکن انہیں ابتدائی طور پر لکھا گیا کردار نہیں دیا گیا، انہوں نے ڈرامے میں بابر علی کی بیوی اور اذان سمیع خان کی والدہ کا کردر ادا کیا ہے اور وہ بھی دبنگ خاتون کے طور پر نظر آتی ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں صبا حمید اور صائمہ نور کی تعریفیں کیں اور ڈرامے کے کرداروں کے حوالے سے بھی انکشاف کیا۔

انہوں نے صائمہ نور کی اداکاری کی تعریفیں کیں اور کہا کہ وہ جتنی بڑی اداکارہ ہیں، اتنی ہے بڑے دل کی مالک اور سادہ طبعیت ہیں، ان میں ذرا بھی غرور نہیں۔

ڈراما نگار کے مطابق انہوں نے صائمہ نور کے لیے ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کا ثریا کا کردار نہیں لکھا تھا اور انہیں ہدایت کار ندیم بیگ نے صائمہ کو کاسٹ کرنے کا کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ صائمہ کی اداکاری کے مداح رہے ہیں، اس لیے انہوں نے صائمہ کو بھی کاسٹ کرنے کی حامی بھری اور پھر ندیم بیگ کی درخواست پر اداکارہ رضامند ہوئیں، انہوں نے انتہائی اچھے طریقے سے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر کے مطابق انہوں نے ابتدائی طور پر سجل علی کی پھوپھو کا کردار صبا حمید کے لیے لکھا تھا، وہ ان کی اداکاری کے بھی مداح ہیں، ان کے ساتھ ان کی پرانی دوستی بھی ہے، وہ منجھی ہوئی اداکارہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ صبا حمید ڈرامے میں ثریا کا کردار ادا کریں لیکن صائمہ نور نے بھی اچھا کردار ادا کیا ہے اور ڈرامے میں جان آ چکی ہے۔

خیال رہے کہ ڈرامے میں صبا حمید اور صائمہ نور کے خاندان میں خاندانی کشیدگی بھی دکھائی گئی ہے اور آہستہ آہستہ دونوں خاندانوں کی سالوں پرانی دشمنی کی گھتیاں کھلتی جا رہی ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر سے قبل ندیم بیگ نے بھی ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ صائمہ نور نے ان کے ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا اور انہوں نے اداکارہ کے شوہر ہدایت کار سید نور کو درخواست کی تھی، جس کے بعد ہی صائمہ کام کے لیے رضامند ہوئیں۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025