• KHI: Partly Cloudy 21.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 17.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 17.3°C

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے، شہباز شریف

شائع August 19, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت کٹھن مرحلے میں ہے، ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے لوگوں کو کافی نقصان اُٹھانا پڑا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں، سیلاب کے نقصان اور جاری امداری کارروائیوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے ریسکیو آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں، لوگوں کو بروقت امداد کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے، متاثرہ علاقوں میں آئندہ 10 روز تک بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہ متاثرہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز جاری ہیں، پاک فوج لوگوں کی مدد کے لیے موجود ہے، دیگر ادارے بھی بخوبی اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں، فلاحی ادارے بالخصوص ’الخدمت‘ متاثرین کو مدد فراہم کر رہی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ بے گھر افراد کو خوراک کی بروقت فراہمی کو یقینی اور سیلاب سے متاثرہ ہونے والی سڑکوں کی مرمت بھی شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 3 روز کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث کم از کم 358 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 15 اگست کے بعد سے بارش اور سیلاب کے باعث 358 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سب سے زیادہ اموات بونیر میں ہوئیں جہاں 225 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جاں بحق ہونے والوں میں 287 مرد، 41 خواتین اور 30 بچے بھی شامل ہیں۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025