• KHI: Clear 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Clear 21.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

کراچی: ایم اے جناح روڈ پر دھماکے کی فوٹیج ڈان نیوز نے حاصل کرلی

شائع August 21, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے علاقے صدر میں ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں ہونے والے دھماکے کی فوٹیج ڈان نیوز نے حاصل کرلی۔

کراچی کے علاقے صدر ایم اے جناح روڈ پر آتش بازی کے سامان کے گودام میں آگ لگنے سے دھماکا ہوا، دھماکے کی فوٹیج ڈان نیوز کے کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

ایم اے جناح روڈ پر عمارت میں آگ کیسے لگی مکمل مناظر فوٹیج میں واضح دیکھےجاسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں، ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ڈان نیوز نے حاصل کرلی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر روز مرہ کی طرح لوگ اپنے کاموں میں مشغول ہیں ایسے میں اچانک دھماکا ہوا اور شعلہ کی طرح آگ باہر نکلی۔

ایم اے جناح روڈ پر عمارت میں پٹاخوں کے گودام میں دھماکے کے نتیجے میں 34 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر جناح اور سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ڈاکٹر رتھ فاؤ سول ہسپتال کراچی ڈاکٹر صابر میمن کے مطابق ٹراما سینٹر میں آگ لگنے سے زخمی ہونے والے آٹھ افراد لائے گئے اور تمام کی حالت تشویشناک ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سید مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ آگ پر جلد سے جلد قابو پانے کی کوشش کی جائے، کسی طرح کا کوئی جانی نقصان نہ ہو۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025