• KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C

کراچی کے ساحل ہاکس بے پر نہاتے ہوئے تین افراد ڈوب گئے

شائع August 23, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے ساحل ہاکس بے پر نہاتے ہوئے تین افراد ڈوب گئے، ایک شخص کو بچا لیا گیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے ڈان کو بتایا کہ 3 افراد ہاکس بے پر منوڑہ روڈ کے قریب ’ہٹ این-40‘ کے علاقے میں سمندر میں نہا رہے تھے، جب تیز لہریں انہیں بہا کر لی گئیں، یہ واقعہ شام 5:30 بجے پیش آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو کی کوششیں شروع کی گئیں، جبکہ ایک 18 سالہ نوجوان حسنین کو بچا لیا گیا، جبکہ 17 سالہ ارسلان عمران کی لاش سمندر سے نکالی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ تیسرے نوجوان کو رات تک تلاش نہیں کیا جا سکا، جس کی شناخت 20 سال شہاب کے نام سے ہوئی۔

ڈی آئی جی کے مطابق یہ تمام نوجوان ناظم آباد کے رہائشی اور ساحل پر پکنک منانے کے لیے گئے تھے جب یہ سانحہ پیش آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ڈاکٹر رتھ فاؤ سول ہسپتال کراچی منتقل کر دی گئی، جبکہ لاپتا نوجوان کے خاندان کو ڈوبنے کے واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 19 اگست سے اب تک کم از کم 8 افراد ہاکس بے اور حب دریا/ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025