پشاور: ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، کروڑوں کے سونے کی اسمگلنگ ناکام بنادی
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کمرشل بینکنگ پشاور سرکل اور ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے باچا خان ائیرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت سونے کی بیرون ملک اسمگلنگ ناکام بنادی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق باچا خان ایئر پورٹ پشاور میں دونوں وفاقی اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران 7 ہزار 740 گرام سونے کو بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔
ترجمان ایف آئی کے مطابق سونے کی اسمگلنگ میں ملوث پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے 2 اہلکاروں کو باچا خان ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان پشاور ائرپورٹ پر تعینات اور سونے کو بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کے گرفتار ملزمان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا، سونا اسمگل کرنے کے معاملے پر مزید تفتیش جاری ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی شروع کر دی۔












لائیو ٹی وی