• KHI: Partly Cloudy 20.9°C
  • LHR: Cloudy 12.8°C
  • ISB: Heavy Rain 14.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.9°C
  • LHR: Cloudy 12.8°C
  • ISB: Heavy Rain 14.5°C

ملک بھر میں آٹا مہنگا، 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 217 روپے تک بڑھ گئی

شائع August 24, 2025
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلےکی قیمت217 روپے تک بڑھ گئی، کراچی اور اسلام آباد کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پرمجبور ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے میں سیالکوٹ میں آٹےکا بیس کلوکا تھیلا 217 روپے تک مہنگا ہوا، جبکہ لاہور ، گوجرانوالہ، ملتان اور بنوں میں قیمت200 روپے تک بڑھ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق بہاولپور میں 20 کلو آٹے کے تھیلی کی قیمت 193 روپے 34 پیسے، راولپنڈی میں 187 روپے67 پیسے، اسلام آباد 173 روپے 33 پیسے، سرگودھا 173 روپے، سکھر 160، کوئٹہ130 اور کراچی اور سکھر 100 روپےاور پشاور میں آٹےکے بیس کلو تھیلےکی قیمت میں 50 روپے تک کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق اضافے کے بعد راولپنڈی میں آٹےکے بیس کلو تھیلےکی قیمت 1786 روپے67 پیسے، کوئٹہ 1690، حیدر آباد 1680 اورسیالکوٹ میں آٹےکے بیس کلوتھیلےکی قیمت 1667 روپے تک ہے۔

ملتان میں 1666 روپے 66 پیسے، بہاولپور 1660 ، پشاور اور بنوں میں آٹےکا بیس کلو کا تھیلا 1650 روپےتک پہنچ گیا۔

اسی طرح گوجرانوالہ میں 1650، فیصل آباد اور سرگودھا 1640 ، جبکہ لاہور اورخضدار میں آٹےکے بیس کلو تھیلے کی قیمت 1600 تک پہنچ گئی جبکہ سکھر میں ایک 1560 اور لاڑکانہ میں آٹےکا بیس کلو کا تھیلا 1500 تک ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025