• KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.8°C
  • ISB: Rain 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.8°C
  • ISB: Rain 13.2°C

لاہور: 30 روپے کے تنازع پر پھل فروشوں کے بہیمانہ تشدد کا شکار دوسرا بھائی بھی دم توڑ گیا

شائع August 25, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

رائے ونڈ میں معمولی جھگڑے پر پھل فروشوں کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والا دوسرا بھائی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پھل فروشوں کے تشدد سے زخمی ہونے والا نوجوان رشید اتوار کو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا، جبکہ اس کا بھائی واجد تشدد کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا۔

واقعہ دو روز قبل پیش آیا جب ایک سڑک پر پھل فروشوں نے دونوں بھائیوں کو مبینہ طور پر 30 روپے کے جھگڑے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واجد اور رشید خون میں لت پت پڑے ہیں جبکہ ملزمان ڈنڈوں سے سرِعام ان پر حملہ کر رہے ہیں، اور اردگرد موجود لوگ تماشائی بنے کھڑے ہیں۔

پولیس کے مطابق جھگڑا پھل کی قیمت پر ہوا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی اور پھر جان لیوا تشدد میں بدل گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025