• KHI: Fog 16.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.4°C
  • KHI: Fog 16.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.4°C

پنجاب میں غیر رجسٹرڈ فلاحی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ

شائع August 26, 2025
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں غیر رجسٹرڈ فلاحی اداروں (این جی اوز ) کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یہ فیصلہ محکمہ داخلہ پنجاب کے پنجاب چیریٹی کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا، پنجاب میں خیراتی اداروں کیلئے پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹریشن لازم ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق قانونی اور مثبت کردار ادا کرنے والی این جی اوز کا تحفظ اور ان سے تعاون محکمہ داخلہ کی ترجیح ہے۔

ترجمان کے مطابق رواں سال پنجاب چیریٹی کمیشن نے 938 این جی اوز کے دفاتر کا دورہ کیا اور قوانین کی خلاف ورزی پر 98 این جی اوز کے خلاف انتظامی کارروائی کی گئی، اور 29 این جی اوز کو معطل کر کے ان کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق کمیشن کے مؤثر اقدامات سے ملک کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں مدد ملی۔

کارٹون

کارٹون : 11 دسمبر 2025
کارٹون : 10 دسمبر 2025