گوجرانوالہ: دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، شہریوں کے فوری انخلا کا الرٹ جاری

شائع August 26, 2025
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) نے دریاؤں میں ممکنہ سیلابی صورتحال میں شدت کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا، دریائے راوی کے ملحقہ علاقوں میں سیلابی صورتحال میں شدت متوقع ہے، گوجرانوالہ کی حدود میں دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر ملحقہ علاقوں سے لوگوں کے فوری انخلا کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) نےدریاؤں میں ممکنہ سیلابی صورتحال میں شدت کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ڈیم تھین اپنی گنجائش کے مطابق تقریباًبھر چکا ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی ڈیم تھین کے اسپل ویزکھلنے کے بعد 77 ہزار کیوسک کا اخراج جاری ہے، بھارتی ڈیم سے پانی کے اخراج کے باعث دریائے راوی میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ دریائے راوی میں کوٹ نینا کے مقام پر اس وقت بہاؤ 1 لاکھ90 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، تقریباً 12 گھنٹے میں ریلا کوٹ نینا سے جسرپہنچے گا، جس کے بعد جسر کے مقام پر بہاؤ 1 لاکھ 80 ہزار کیوسک تک متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پیر پنجال رینج کے نالوں میں بھی اونچے درجے کا بہاؤ اور سیلابی صورتحال متوقع ہے جبکہ دریائے راوی کے ملحقہ علاقوں میں سیلابی صورتحال میں شدت متوقع ہے۔

دریائے ستلج کے بالائی علاقوں میں بھارتی ڈیموں پونگ اور بھاکھڑا سے بھی پانی کا اخراج جاری ہے، دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر موجودہ بہاؤ 1 لاکھ 88 ہزار 810 کیوسک ہے، جبکہ اگلے 12 گھنٹے میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 20ہزار کیوسک تک پہنچ سکتاہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب کے بالائی علاقوں سے بھی اونچے درجے کا بہاؤ پاکستان میں داخل ہو رہا ہے۔

دریں اثنا دریائے دریائے چناب میں گوجرانوالہ کے مقام پر اس وقت اونچے درجے کا سیلاب ہے اور دریائےچناب سے ملحقہ علاقوں سے شہریوں کےفوری انخلا کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے دیہات کو خالی کرانےکاعمل شروع کردیا ہے ۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق مرالہ بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 4 لاکھ 79ہزار کیوسک اور خانکی بیراج وزیرآباد میں پانی کی آمد 2 لاکھ 55 ہزار 8 سو کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2025
کارٹون : 3 دسمبر 2025