• KHI: Partly Cloudy 22.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 10.4°C

کراچی: لیاری گینگ کے عزیر بلوچ اسلحہ برآمدگی اور سہولت کاری کے مقدمے میں بری

شائع August 27, 2025
یہ مقدمہ تھانہ سی آئی ڈی میں 2012 میں درج کیا گیا تھا، عزیر کو 2021 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
— فائل فوٹو: ڈان
یہ مقدمہ تھانہ سی آئی ڈی میں 2012 میں درج کیا گیا تھا، عزیر کو 2021 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ — فائل فوٹو: ڈان

کراچی کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ برآمدگی اور سہولت کاری کے مقدمے میں لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کو بری کرتے ہوئے ریلیز آرڈر جاری کر دیے، اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ ملزم اگر کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کر دیا جائے۔

ڈان نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع غربی کی عدالت میں لیاری گینگ کے سر غنہ عزیر بلوچ کو پیش کیا گیا، عدالت نے استغاثہ کی جانب سے ناکافی شواہد کی بنیاد پر عزیر جان بلوچ کو غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمے سے بری کر دیا۔

اس سے قبل وکیل صفائی نے عدالت میں اپنے حتمی دلائل میں بتایا تھا کہ ان کے مؤکل پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، عزیر بلوچ کے خلاف پولیس ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

وکیل نے دلائل میں کہا کہ ملزم سیفل نے بیان دیا تھا کہ عزیربلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ نے اسلحے کی ترسیل میں سہولت فراہم کی تھی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے عزیر جان بلوچ کو بری کرتے ہوئے ریلیز آرڈر جاری کر دیے، اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ ملزم اگر کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کر دیا جائے۔

استغاثہ کے مطابق ملزم سے گولا بارود اور گولیاں برآمد کی گئیں تھی، ملزمان کیخلاف تھانہ سی آئی ڈی میں 2012 میں درج کیا گیا تھا، عزیر بلوچ کو 2021 میں اس کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025