سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ ہوا ہے، ایک ہزار روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 700 روپے ہوگئی، جو گزشتہ روز 3لاکھ 60 ہزار 700 روپے تھی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 61 ہزار 700 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 24 قیراط کا 10 گرام سونا 857 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 10 ہزار 99 روپے کا ہوگیا جو پہلے 3لاکھ 9 ہزار 242 روپے تھا، جبکہ 22 قیراط کا 10 گرام سونا 785 روپے اضافے کے بعد 2لاکھ84 ہزار 267 روپے کا ہوگیا جو ایک روز پہلے 2 لاکھ 83 ہزار 482 روپے تھا۔
فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمتوں میں بالترتیب 53 روپے اور 46 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور وہ 4 ہزار68 روپے اور 3 ہزار 487 روپے میں فروخت ہوئیں۔
ایسوسی ایشن نے بتایا عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے کے ساتھ 3ہزار 380 ڈالر سے بڑھ کر 3 ہزار 390 ڈالر ہوگئی، تاہم چاندی کی قیمت 0.53 ڈالر کمی کے بعد 38.88 ڈالر سے کم ہو کر 38.35 ڈالر رہی۔













لائیو ٹی وی