• KHI: Partly Cloudy 20°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 20°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C

اسرائیلی فوج کی جانب سے شہید کی گئی فلسطینی بچی ’ہند رجب‘ کی زندگی پر بنی فلم ریلیز سے قبل ہی مقبول

شائع August 28, 2025 اپ ڈیٹ August 29, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ہولی وڈ کے معروف اور ایوارڈ یافتہ اداکار براڈ پٹ، جیکوئن فیونکس اور رونی مارا سمیت دیگر متعدد معروف ہولی وڈ شخصیات اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں اہل خانہ سمیت شہید کی گئی معصوم بچی ’ہند رجب‘ کی زندگی پر بنائی فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسرز بن گئے۔

امریکی شوبز میگزین ’ورائٹی‘ کے مطابق ہولو وڈ کے بڑے ستاروں نے غزہ کی معصوم بچی پر بنائی گئی ایسی فلم کی حمایت کی ہے جو ابھی ریلیز بھی نہیں ہوئی اور اس نے عالمی توجہ حاصل کرلی ہے۔

براڈ پٹ، جیکوئن فیونکس اور دیگر اداکاروں نے ’دی وائس آف ہند رجب‘ فلم کو بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر جوائن کرلیا۔

مذکورہ فلم چھ سالہ فلسطینی بچی ہند رجب کی دل دہلا دینے والی کہانی پر مبنی ہے، جسے گزشتہ سال غزہ میں اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے بے دردی سے شہید کردیا تھا۔

مذکورہ فلم کی ہدایت کاری تیونس کی فلم ساز کاؤتھر بن ہانیہ نے کی ہے، اسے آئندہ ماہ 3 ستمبر کو وینس فلم فیسٹیول میں مقابلے کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کے بعد یہ ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں بھی پیش کی جائے گی۔

فلم ساز کاؤتھر بن ہانیہ معروف فلم ساز ہیں، ان کی 2023 کی دستاویزی ڈراما فلم ’فور ڈاٹرز‘ آسکر کے لیے نامزد ہوئی تھی جبکہ 2020 کی فلم ’دی مین ہو سولڈ ہز اسکن‘ بھی بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کے زمرے میں نامزد ہوئی تھی۔

’دی وائس آف ہند رجب‘ فلم کی خاص بات اس کا موضوع ہے جس نے عالمی توجہ اور سیاسی اہمیت حاصل کی ہے۔

فلم ہند رجب کے قتل کے واقعے کو دوبارہ پیش کرتی ہے، جو جنوری 2023 میں غزہ شہر میں اپنے خاندان کے ساتھ ایک گاڑی میں پھنس کر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کی زد میں آئی تھی۔

ہند رجب اور ریڈ کریسنٹ کے رضاکاروں کے درمیان ہونے والی آواز کی ریکارڈنگز اس فلم کی کہانی کی بنیاد ہیں۔

مذکورہ واقعے کے بعد واشنگٹن پوسٹ، اسکائی نیوز، اور فورینسک آرکیٹیکچر کی تحقیقات نے اسرائیل کے اس دعوے کو چیلنج کیا تھا کہ مذکورہ علاقے میں ان کے فوجی موجود نہیں تھے۔

اداروں کی تحقیقات کے مطابق وہاں اسرائیلی ٹینک موجود تھے اور خاندان کی گاڑی پر سینکڑوں گولیوں کے نشانات پائے گئے۔

مذکورہ فلم کے پیچھے براڈ پٹ، جیکوئن فیونکس اور رونی مارا کے علاوہ پلان بی کے پروڈیوسرز ڈیڈی گارڈنر، ہدایت کار الفانسو کوارون اور فلم ساز جوناتھن گلیزر بھی شامل ہیں۔

مذکورہ فلم کو برطانیہ کی پروڈکشن کمپنی فلم 4 اور سعودی عرب کی ملکیت والی کمپنی ایم بی سی اسٹوڈیوز نے بھی حمایت کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025