نیسلے پاکستان این ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کو 3 لاکھ لیٹر صاف پانی فراہم کر رہا ہے
نیسلے پاکستان نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) کی طرف سے سیلاب متاثرین کی مدد کی کال کے بعد خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تباہ کن سیلاب سے متاترہ طبقات کو امداد فراہم کرنے کے پہلے مرحلے میں 200,000 لیٹرز پینے کے صاف پانی کی فراہمی مکمل کرلی۔
اس کے علاوہ کمپنی نے اضافی طور پر پنجاب کے اضلاع کیلئے 100,000 لیٹرز پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا بھی عہد کیا ہے۔
نیسلے کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا کہ ’میں ضرورت کے وقت فوری معاونت اور امداد پر نیسلے پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، ہمیں امید ہے کہ نیسلے پاکستان جیسے طویل مدت شراکت دار کی طرف سے فراخدلانہ معاونت کے ساتھ ہم مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرپائیں گے۔‘

نیسلے کی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے جیسن آوانسینا، چیف ایگزیکٹو آفیسر، نیسلے پاکستان نے کہا کہ ’خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب میں سیلاب متاثرین کیلئے پینے کے صاف پانی تک رسائی سب سے بڑا مسئلہ ہے، اور یہی وجہ ہے کہ ہم ان علاقوں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں‘
انہوں نے کہا کہ ’نیسلے سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے اور مشکل کے وقت میں این ڈی ایم اے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔‘
نیسلے نے این ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے بونیر، سوات، صوابی، شانگلہ، باجوڑ، گلگت اور سکردو میں امدادی سرگرمیوں میں معاونت اور سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 200,000 لیٹر پینے کا صاف پانی فراہم کیا۔
این ڈی ایم اے کی طرف سے پنجاب میں سیلاب الرٹس کے بعد نیسلے نے پنجاب کے متاثرہ علاقوں کے لیے مزید 100,000 لیٹر پانی کی فراہمی شروع کی۔
کمپنی ان علاقوں میں کنزیومر کیلئے ضروری خوراک اور مشروبات کی دستیابی کو بھی یقینی بنانے کی کوششیں کر رہی ہے، نیسلے میں ہم ان طبقات اور لوگوں کا بہت زیادہ خیال رکھتے ہیں جہاں ہم آپریٹ کرتے ہیں، ہمارا یقین ہے کہ مشکل وقتوں کے دوران ہم پر اہم کردارادا کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔












لائیو ٹی وی