پی ٹی اے نے پانچ نادہندہ ایل ڈی آئی کمپنیوں کے لائسنس معطل کردیے

شائع August 28, 2025
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان ٹیلی کیونی کیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے پانچ نادہندہ ایل ڈی آئی ( لانگ ڈسٹینس اینڈ انٹرنیشنل) کمپنیوں کے لائسنس معطل کردیے، نادہندہ کمپنیوں کو آپریشنز بند کرنے کا حکمنامہ جاری، ورلڈ کال، وطین ٹیلی کام، وائز کمیونیکیشن ، ٹیلی کارڈ اور سرکل نیٹ کے لائسنس معطل کیے گئے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پانچ نادہندہ ایل ڈی آئی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کردیے ہیں، اور نادہندہ ایل ڈی آئی کمپنیوں کو آپریشنز بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

جن کمپنیوں کے لائسنس معطل کیے گئے ان میں ورلڈ کال، وطین ٹیلی کام، وائز کمنیوکیشن، ٹیلی کارڈ اور سرکل نیٹ شامل ہیں، پی ٹی اے نے ایل ڈی آئی کمپنیوں کو ایک ماہ میں بقایا جات ادا کرنے کی ہدایت کی تھی مگر کمپنیاں اتھارٹی کے احکامات پر عملدرآمد میں ناکام رہیں۔

پی ٹی اے نے پانچ نادہندہ ایل ڈی آئی کمپنیوں کے حوالے سے الگ الگ حکمنامے جاری کیے ہیں کہ سیلولر موبائل آپریٹرز ان کمپنیوں کو فراہم کی جانے والی ٹیلی کمیونی کیشن سہولیات فوری بند کردیں، نیز کلاس ویلیو ایڈڈ سروس لائسنس ہولڈرز بھی ان کمپنیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات فوری روک کریں۔

پی ٹی اے نے وطین ٹیلی کام کو6 ارب 25 کروڑ روپے، سرکل نیٹ کو 5 ارب 90 کروڑ روپے ادا کرنے کی ہدایت کی تھی جبکہ ملٹی نیٹ کو ایک ارب 41 کروڑ، اور ریڈٹون کو سب سے زیادہ 14 ارب 31 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دیا تھا، اسی طرح ورلڈ کال کو 5 ارب 69 کروڑ اور ٹیلی کارڈ کو چار ارب 7 کروڑ روپے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

پی ٹی اے نے نادہندہ ایل ڈی آئی کمپنیوں کے کیسز کی علیٰحدہ علیٰحدہ سماعت کیں، مگر بقایا جات کی ادائیگی اور لائسنسوں کی تجدید سے متعلق بریک تھرو نہ ہوسکا۔

کمپنیوں کے ذمے 24 ارب روپے کی بنیادی رقم اور 56 ارب روپے کے لیٹ پیمنٹ سرچارج واجب الاد ہیں،کل 13 ایل ڈی آئی کمپنیوں میں سے 4 کمپنیوں کے لائسنسوں کی تجدید 2024 میں کی گئی تھی، سات ایل ڈی آئی کمپنیوں کے لائسنس کی میعاد 2024 میں ختم ہوچکی ہے جبکہ دو ایل ڈی آئی کمپنیوں کے لائسنس کی میعاد 2025 اور 2026 میں ختم ہونی ہے۔

ایل ڈی آئی کمپنیوں کے ذمے یونیورسل سروس فنڈ کے اے پی سی چارجز گزشتہ کئی سالوں سے واجب الادا ہیں، پی ٹی اے نے وزارت آئی ٹی کے خط اور عدالت کے فیصلے کی روشنی میں کمپنیوں کے کیسز کی سماعتیں کیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 فروری 2026
کارٹون : 3 فروری 2026