لاہور: سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 29 اور 30 اگست کو کالجز بند کرنے کا اعلان
لاہور ڈویژن میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 29 اور 30 اگست کو کالجز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ڈائریکٹر کالجز نے 16 کالجز میں چھٹی کا اعلان کر دیا، جس کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
مراسلے کےمطابق کالجز 29 اور 30 اگست کو بند رہیں گے، لاہور میں شاہدرہ، چوہنگ، بند روڈ پر واقع کالجز بند رہیں گے۔
اسی طرح شیخوپورہ کے علاقے شرقپور، فیروزوالہ، خانقہ ڈوگراں، نارنگ منڈی کے کالجز بند رہیں گے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ننکانہ صاحب کے علاقہ منڈی فیض آباد اور سید والا کے کالجز بھی بند رہیں گے، اسی طرح قصور کے علاقہ کنگن پور میں بھی کالجز بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ دریائے راوی میں شاہدرہ اور دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا ہیڈورکس پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر ( این ای او سی ) نے دریائے چناب اور راوی میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا، منڈی بہاء الدین کی تحصیل پھالیہ میں سیلابی پانی سے 140سے زائد دیہات ڈوب گئے۔
محکمہ موسمیات کے سیلاب کی پیشگوئی کرنے والے شعبے ’ فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن’ کے مطابق آج شام 6 بجے تک دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح غیر معمولی طور پر بلند رہی جہاں بہاؤ دولاکھ 17 ہزار 660 کیوسک ریکارڈ ہوا۔













لائیو ٹی وی