شاداب خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر کرکٹرز اور مداحوں نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
شاداب خان نے 30 اگست کو انسٹاگرام پر بچے کے پاؤں کو اپنے اور بیوی کے ہاتھوں میں تھامے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹی کی پیدائش سے متعلق بتایا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ اس نعمت پر لفظوں سے بڑھ کر شکر گزار ہیں، ساتھ ہی مداحوں سے اپنی فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی اپیل کی۔
بیٹی کی پیدائش سے متعلق ان کی پوسٹ کو سوشل میڈیا پر ہزاروں لائکس اور مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے۔
2023 میں شاداب خان نے پاکستان کے سابق لیجنڈری اسپنر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے شادی کی تھی۔
شاداب 2017 میں ڈیبیو کے بعد سے پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا اہم حصہ رہے ہیں اور موجودہ دور کے نمایاں لیگ اسپنرز میں شمار کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے بطور کرکٹر پاکستان کی نمائندگی تینوں فارمیٹس میں کی ہے، تاہم وہ محدود اوورز کی کرکٹ میں زیادہ کامیاب رہے ہیں۔
بین الاقوامی کرکٹ کے علاوہ شاداب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت بھی کرتے ہیں، جہاں وہ لیگ کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔













لائیو ٹی وی