کراچی سمیت سندھ بھر میں مزید بارشوں اور سیلاب سے ڈینگی اور ملیریا مچھر کے پھیلنے کا خدشہ
کراچی سمیت صوبے بھر میں مزید بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر ڈینگی اور ملیریا مچھرکے پھیلنے کاخدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ویکٹربورن ڈیزیز سندھ نے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو صوبے بھر میں ممکنہ بارشوں اور سیلاب کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈینگی اور ملیریا مچھر کے تدارک کے لیےخط لکھا دیا ہے۔
خط میں کہا گیا کہ ہیلتھ افسران مچھر مار اسپرے کے حوالے سے فوری اقدامات کریں، جہاں ڈینگی اور ملیریا کے پیدا ہونے کا خدشہ ہے وہاں فوری طور پر اسپرے مہم شروع کی جائے۔
مزید کہا گیا کہ تمام اضلاح میں فوری طور پر فوکل پرسن تعینات کیےجائیں، ساتھ ہی بارشوں اور سیلاب کی صورتحال سے نمٹنےکے لیےقبل از وقت اقدامات کیے جائیں۔













لائیو ٹی وی