• KHI: Partly Cloudy 17.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.1°C
  • ISB: Cloudy 14.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.1°C
  • ISB: Cloudy 14.5°C

زلمی فاونڈیشن کا افغان زلزلہ متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان

شائع September 1, 2025
— فوٹو: زلمی فاؤنڈیشن
— فوٹو: زلمی فاؤنڈیشن

زلمی فاونڈیشن کی جانب سے افغانستان زلزلہ متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے افغانستان میں زلزلے سے تباہی اور جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں جاوید آفریدی نے لکھا کہ’ افغانستان میں زلزلے سے ہونیوالے نقصان پر اٖفغان بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘۔

جاوید آفریدی نے زلمی فاونڈیشن کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ زلزلے میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

یاد رہے کہ زلمی فاؤنڈیشن ماضی میں بھی افغانستان میں ہونیوالی قدرتی آفات پر افغان بھائیوں سے اظہار یک جہتی اور امداد فراہم کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں رات گئے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں 800 سے زائد افراد ہلاک اور 2700 سے زائد زخمی ہوگئے، صرف صوبہ کنڑ میں 800 افراد جاں بحق ہوئے اور کئی گاؤں مٹی تلے دب گئے، صوبہ ننگرہار اور لغمان میں بھی جانی نقصان ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025