نوشہرو فیروز: دریائے سندھ میں 2 بچوں سمیت 3 افراد ڈوب کر جاں بحق

شائع September 2, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

دریائے سندھ میں نوشہرو فیروز کے مقام پر سیلابی صورتحال بدستور قائم ہے، بپھرے دریا میں 2 بچوں سمیت 3 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ دربیلو گاؤں کے رہائشی تینوں افراد ابڑو کے مقام پر دریائے سندھ میں ڈوبے، جاں بحق ہونے والے دونوں بچوں اور تیسرے شخص کی لاشیں نکال کر ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ شاہین گوپانگ، 12 سالہ معراج گوپانگ اور 25 سالہ نصیر ابڑو شامل ہیں۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ حادثے کے وقت ضلعی انتظامیہ کی ایمرجنسی ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود نہیں تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2025
کارٹون : 3 دسمبر 2025