• KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.1°C

سیلاب کے پیش نظر سندھ میں پاک فوج اور رینجرز ضروری ساز و سامان کیساتھ تعینات

شائع September 4, 2025
— فوٹو: اسکرین گریب/ریڈیو پاکستان
— فوٹو: اسکرین گریب/ریڈیو پاکستان

پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سندھ میں ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیشِ نظر پیشگی حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق پاکستان میں حالیہ بارشوں اور بھارت کی آبی جارحیت کے پیشِ نظر فوجی دستے حساس علاقوں میں ضروری سازوسامان کے ساتھ تعینات کر دیے گئے ہیں۔

سندھ رینجرز محکمہ آبپاشی کے تعمیری اور مرمتی کام پر مامور عملے کو سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں اور پشتوں پر گشت اور چوکیاں بڑھا دی گئی ہیں۔

کچے کے علاقے سے نقل مکانی کرنے والے افراد کو بھی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، رینجرز نے سول انتظامیہ کے تعاون سے ایک مفت طبی کیمپ بھی قائم کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025