• KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.1°C

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کل طلب، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

شائع September 4, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا، جس میں 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔

ڈان نیوز کے مطابق کابینہ اجلاس میں خیبرپختونخوا حکومت کمیونیکیشن اسٹریٹجی کی منظوری دے گی، کیلاش، بہائی فیسٹول اور نیشنل یوتھ گیمز کے لئے گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔

اسی طرح ڈیم والے اضلاع میں بجلی منافع فنڈز 10 سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق نوشہرہ میں سفاری پارک کے قیام کی منظوری دی جائے گی، خیبرپختونخوا آرٹس کلچر سینٹر کی اسلام آباد میں قیام کی منظوری دی جائے گی۔

اسی طرح خیبرپختونخوا حکومت نے ماہانہ اجرت 36 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی کابینہ اجلاس میں ماہانہ اجرت میں چار ہزار روپے اضافہ کی منظوری دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025